مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فوجی جارحیت جاری،کئی مرد وخواتین کیمپ منتقل

0
26

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مالار میں محلہ کرک ڈل میں پاکستانی فورسز نے الصبح دھاوا بول کر محلے کو گھیرے میں لے لیا۔فوج نے جارحیت کے دوران محلے کے تمام خواتین و حضرات کو بچوں سمیت تشدد کرکے حراست میں لینے کے بعد فوجی کیمپ منتقل کردیا۔علاقائی ذرائع کے مطابق فوج کی جانب سے لوگوں کی مکمل پروفائلنگ کی جاری ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ لوگوں کے موبائل اور شناختی کارڈ زبردستی چھین لئے گئے جبکہ ان کے نام، ٹیلی فون نمبر زکا نادارج کیا جارہا ہے۔اس سے قبل بھی فورسز نے چیری مالار، سری مالار، کنری، شم مالار اور ساہ کل مالار کے تمام محلے والوں کو کیمپ بلاکر ان کے فون چھین لئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں