مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مند میں پاکستانی فوج پر حملہ، 9 اہلکار ہلاک

0
52

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل مند کے پہاڑی علاقے شیراز میں پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق نیلگ اور چْکاپ کے درمیان چْکاپ کؤر (ندی) میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر گھات لگائے مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کی ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچنے کے ساتھ اہلکاروں کی ہلاکت و زخمی ہونے اطلاعات ہیں۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم افراد نے سیکیورٹی فورسز پر گشت کے دوران فائرنگ کی۔ جس سے چار اہلکار ہلاک ہوگئے اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

حملے کے بعد ضلعی ہیڈ کواٹر تربت سے دو گن شیپ ہیلی کاپٹروں کو مند کی جانب پرواز کرتے دیکھا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق شیزاز کے پہاڑی سلسلے میں شیلنگ بھی کی گئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار تمام اہلکارہلاک ہوئے ہیں جنکی تعداد10تھی، دوسری جانب بلوچستان لبریشن فرنٹ(بی ایل ایف) نے میڈیا میں جار ی بیان میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے،اور انہوں نے 9 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔

ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کیچ کے علاقے مند شیراز میں سرمچاروں نے آج ساڑھے بارہ بجے پاکستانی فوج کی ایک گشتی قافلہ پر مند، شیراز کے علاقے چکاپ کور
میں گھات لگا کر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ سرمچاروں نے ایک گاڑی کو قریب سے اس وقت نشانہ بنایا جب دوسری دو گاڑیاں آہستہ رفتار سے اس گاڑی کے تھوڑئے پچھے آ رہے تھے۔ حملے میں گاڑی میں سوار 10اہلکاروں میں سے 9 موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ ڈرائیور نے زخمی حالت میں گاڑی سے چلانگ لگائی،قوی امکان ہے کہ وہ بھی ہلاک ہوا ہے۔ حملے کی جگہ سے کچھ دور پاکستانی فوج کی چوکی اور چیک پوسٹ بھی ہیں جہاں سے انہوں نے شدید فائرنگ کی اور سرمچاروں نے باقی دونوں گاڑیوں میں سوار دشمن فوجی اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا کیا،۔ بہترین جنگی حکمت عملی کے تحت دشمن پر شدید حملے کے بعد سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

حملے کے فورا بعد قابض فوج کی گن شپ ہیلی کاپٹروں نے مختلف اطراف میں شیلنگ کی اور جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

قابض ریاست کو ابھی تک بلوچستان کی جغرافیہ کا علم نہیں ہے آج کا حملہ مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مند میں ہوا اور پاکستانی فوج اسے پنجگور کا بیان کر رہی ہے اسی طرح کچھ عرصے قبل اورماڑہ میں قابض فوج پر حملے کو ایرانی باڈر کہا گیا،ایک جاہل فوج کی بے علمی یہ واضح کرتی ہے کہ وہ مقبوضہ بلوچستان پر مزید اپنے قبضہ کو برقرار نہیں رکھ سکتا ہے،بلوچ اپنی سرزمین پر موجود ہیں اور دشمن کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں   گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں