پاکستان:پی ٹی آئی کا فواد چوہدری کی گرفتاری کا دعویٰ

0
22

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراطلاعات اور پارٹی رہنما فواد چوہدری کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ فواد چوہدری کو پولیس نے ان کے گھر سے گرفتار کرلیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں 2 ویڈیوز بھی شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پولیس کی یہ گاڑیاں فواد چوہدری کو گرفتار کرکے لے جارہی ہیں۔

https://twitter.com/FarrukhHabibISF/status/1618049222951174144/video/1

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں