پاکستانی صدر کی عمران خان سے چند گھنٹوں میں دو ملاقاتیں

0
23
Pic16-062 KARACHI: Sep 16 – Prime Minister Imran Khan in a meeting with President Dr. Arif Alvi. ONLINE PHOTO

پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی نے عمران خان سے چند گھنٹوں میں دوسری ملاقات کی۔

گزشتہ روز صدر عارف علوی لاہور کے دورے پر پہنچے تھے جہاں انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

بعد ازاں صدر عارف علوی نے چند گھنٹوں بعد عمران خان سے ان کی رہائشگاہ پر ایک اور ملاقات کی۔

صدر عارف علوی اور عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز کی طرف سے الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں