مقبوضہ بلوچستان: دو افراد کی لاشیں برآمد

0
25

مقبوضہ بلوچستان کے راجدانی کوئٹہ سے لاپتہ نوجوان مری کی نعش بر آمد،جبکہ ضلع خضدار سے بھی لاپتہ شخص کی لاش برآمد۔

بلوچستان کے راجدانی میں 28 دن پہلے لاپتہ ہونے والے نوجوان سارنگ ولد محمد سلطان مری کی مسخ شدہ نعش آج مشرقی بھائی پاس کے پہاڑی علاقہ سے بر آمد ہوئی ہے۔ جسے مقامی انتظامیہ تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچادیاہے۔

ضلع خضدار سے ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہونے والے محمد ادریس ولد محمد ابرائیم سکنہ کھٹان لطیف آباد نامی شخص کی نعش جمعرات کو بسیمہ اور سوراب کے سرحد پر واقع کلغلی کے پہاڑوں سے بر آمد ہواہے۔ مقامی لوگوں کے اطلاع پر لیویز فورس موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لیکر سول ہسپتال بسیمہ منتقل کردیا ہے۔
خدشہ ہے کہ پاکستانی فورسز نے انکو لاپتہ کرنے کے بعد انکو قتل کیاہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں