مقبوضہ گلگت بلتستان: محکمہ برقیات کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج

0
25

مقبوضہ گلگت بلتستان میں پاکستانی ریاست کے محکمہ برقیات کے خلاف احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔
ہفتہ کے روز احتجاج ہوا اور آج اتوار کو بھی احتجاج و ریلی نکالی گئی، ہفتہ کے روزمحکمہ برقیات کی بدمعاشی کے خلاف کھرمنگ خاص یورنگوت سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جبکہ اتوار کے روزعوامی ایکشن کمیٹی کھرمنگ کا مادھو پور چوک شاہراہ کرگل پر محکمہ برقیات کے خلاف احتجاج،مقررین نے کہا کہ محکمہ برقیات والوں نے ایک غریب کے میٹر تین دفعہ زبردستی تبدیل کیا تھا جس شخص سے میٹر زبردستی تبدیل کیا تھا وہ احتجاج میں تینوں میٹر لے کر آیا تھا،مقررین نے کہا کہ انتظامیہ ہوش کے ناخن لیں ورنہ ہم سخت فیصلہ کرنے پر مجبور نہ ہو جائیں گے، ریلی میں ریاستی فوج کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں