پی ٹی ایم کا خیبر پختونخوا میں لاپتہ افراد کیلئے کیمپ قائم

0
29

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی فورسز ہاتھوں جبراًلاپتہ افراد کیلئے کیمپ قائم کرلیا گیاہے۔

کیمپ پی اٹی ایم کے زیر اہتمام قائم کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی اٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ”ٹوئٹر“ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیمپ کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے

کہا کہ آج خیبر میں لاپتہ افراد کے لئے پی ٹی ایم خیبر کا احتجاجی کیمپ کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ خیبر کے سینکڑوں لاپتہ افراد کے خاندانوں کے ممبرز نے کیمپ میں شرکت کی۔کسی بھی ریاستی ادارے یا حکومت نے لاپتہ افراد کے مسلے کو حل کرنے کے لئے سنجیدگی نہیں دکھائی ہے۔

منظور پشتین کی شیئر کی گئی تصاویر میں سینکڑوں کی تعدادمیں لوگ کیمپ میں موجود ہے۔

بلوچوں کی طرح پشتون بھی ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہیں۔

واضع رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کیخلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا کیمپ ساڑھے تیرہ سالوں سے جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں