پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کے پیچھے فوج ہے، ڈاکٹر عالم مسعود

0
69

پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر سید عالم مسعودنے اپنے ایک وی لاگ میں پشاور میں حالیہ بم دھماکے کا ذمہ دار پاکستانی فوج کو قرار دیکر کہا ہے کہ یہ جو دہشت گردی ہے، اس کے پیچھے وردی ہے۔

ڈاکٹر عالم مسعود نے کہا کہ فوجی جرنیل کہتے ہیں کہ ہم نے دہشتگردوں کا صفایا کردیا ہے، علاقے کلیر کردیئے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے ہمارے گھر تباہ کردیئے گئے، بازار تباہ کردیئے ہیں۔انہوں نے طالبان کا صفایا نہیں کیا بلکہ ہمارے گھروں کا صفایا کردیا ہے، کمبل،فریج،ٹی وی سب لیکر گئے۔

ہم نے اس وقت کہا تھا کہ انہوں نے طالبان کو محفوظ ٹھکانے تک لے گئے لیکن پاکستانی میڈیا نے کہا کہ پاکستانی ایک بہادر فوج اور انہوں نے دہشتگردوں کا صفایا کیا ہے۔

اب یہ دیوالیہ ہونے والے ہیں، ڈالر ختم ہوگئے ہیں،جنرل باجوہ، جنرل فیض حمید، بیرسٹرسیف اور پی ٹی آئی کے پچھلے حکومت میں یہ لوگ دہشتگردوں کومحفوظ ٹھکانوں سے پھرسے لے آئے ہیں۔اور مولانا فضل رحمان نے جشن منایا۔

اب دشتگردی کے جتنے بھی واقعات ہورہے ہیں یہ سب فوج کر رہی ہے۔

ڈاکٹر سید عالم مسعود نے کہا کہ بنوں میں سی ٹی ڈی پر حملہ ایک ڈرامہ تھا۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا انڈیا یا اسرائیل پولیس لائن پشاور میں بم یا بمبار کواندر لے آئے؟۔ پشاور میں بمبار تم لیکر آئیہو۔اپنے خزانے بھرنے کیلئے تمہیں پھر ہماری لاشیں چاہئیں۔پھر تم جہاد کو بیچو گے،اسلام کو بیچوگے اور ایک نئی جنگ لڑو گے۔

انہوں نے پاکستانی فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیوالیہ ہونے سے بچنے کے لئے تم پھر ڈالری اسلام اور ڈالری جہاد کے نام نئی جنگ لڑوا رہے ہو۔ اورپھر ہمیں برباد کرکے خود مزید آباد ہونا چاہتے ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم ڈالری اسلام اور ڈالری جہاد کے نام پر دھوکہ نہیں کھائینگے۔

انہوں نے فوج کے جرنیلوں کو مخطاب کرتے ہوئے کہاکہ اب ہم فلڈنگ ایڈجسٹ کررہے ہیں۔ اب تم ماما جان پیزے یا یورپ کے جزیرے خریدنے کے خواب دیکھنا بند کرو۔اب تمہیں اسلام اور جہاد کا چورن بیچنے نہیں دینگے،تمہاری مکاریاں دیکھ کر ہم سیکھ گئے ہیں۔اگر تم اس ڈالری جنگ سے باز نہیں آئے، اگر تم پشتونوں کے نسل کشی سے باز نہیں آئے،توہم اتمہیں پوری دنیا کے سامنے سر سے پاؤں تک ننگا کریں کے اور دنیاکو بتائیں گے اور ثابت کرینگے کہ یہاں کوئی طالبان،، کوئی دہشتگرد، کوئی سپاہ صحابہ، کوئی جیش محمد نہیں ہے،یہ سب تم ہو یہ ریاست دہشتگرد ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں