پاکستان:مہنگائی کی شرح ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

0
27

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔

ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کےاعدادوشمارجاری کردیے جس کے مطابق جنوری کے دوران میں مہنگائی کی شرح میں 2.9 فیصد اضافہ ہوا اور مہنگائی 27.6 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2022 تا جنوری 2023 مہنگائی کی مجموعی شرح 25.40 فیصدریکارڈ کی گئی جب کہ جولائی 2021 تا جنوری 2022 مہنگائی کی مجموعی شرح 10.26 فیصد تھی۔

ادارہ شماریات کا بتانا ہےکہ جنوری میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا اور شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 24.4 فیصد رہی جب کہ دیہی علاقوں میں جنوری کے دوران مہنگائی کی شرح میں 3.6 فیصد اضافہ ہوا اور شرح 32.3 فیصد ہوگئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں