پاکستانی زیر قبضہ کشمیر:کٹھ پتلی وزیر اعظم نے کشمیر کی پولیس عمران کی سیکورٹی کے لیے بھیج دی۔

0
47

پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیر اعظم تنویر الیاس نے قانوں کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے کشمیری نوجوان پولیس والوں کو زمان پارک عمران نیازی کی سیکورٹی کے لیے بھیج دیا ہے۔

اہم ذرائع کے مطابق عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے پاکستانی مقبوضہ کشمیر پولیس کے جوان زمان پارک لاہور بھیج دیئے گئے،پولیس کے جوان کٹھ پتلی وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے حکم پر لاہور بھیجے گئے ہیں،کشمیر کے ضلع کوٹلی سے پولیس کے جوان لاہور زمان پارک بھیجے گئے ہیں،پولیس فورس سنٹرل پولیس آفس کو اطلاع دیئے بغیر بھیجے گئی ہے،پولیس فورس کے یہ جوان سادہ لباس میں بھیجے گئے ہیں,۔
سروسز رولز کے تحت سنٹرل پولیس آفس کو اطلاع دیئے بغیر کوئی پولیس فورس کے کسی جوان کو باہر نہیں بھیجاجا سکتا

ذرائع کے مطابق کٹھ پتلی کشمیر پولیس فورس کے جوانوں کو کوٹلی سے ایس ایس پی ریاض مغل ہدایت پر لاہور زمان پارک بھیجا گیا۔ریاض مغل وزیر اعظم تنویر الیاس کے قریبی رشتے دار ہیں تنویر الیاس نے حال ہی میں ریاض مغل کو ایس ایس پی کے عہدے پر پروموٹ کیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں