مقبوضہ بلوچستان: گوادر, آواران میں فورسز پر حملہ و آرمی کنسٹرکشن کی مشینریز نذر آتش

0
17

مقبوضہ بلوچستان میں گذشتہ شب 2فروری بوقت رات 9بج کر بیس منٹ پرضلع گوادر کے علاقے کلگ کلانچ میں پاکستانی فوج کی تعمیراتی کمپنی فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او)کے کیمپ پر حملہ کرکے وہاں پر موجود تمام مشینریز کو نذرآتش کردیا ہے۔نذر آتش کئے گئے مشینریز میں 7گاڑیوں میں 3 ڈمپر،ایک لوڈر، ایک واٹرٹینک،ایک رولراورگریڈرشامل تھی۔

ملٹری کنسٹریشن کیمپ(ایف ڈبلیو او) میں موجود گاڑیوں سمیت دیگر تمام مشینریز کو نذر آتش کیا گیا ہے جو مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے۔

جبکہ ایک دوسری کارروائی میں ضلع آواران میں پاکستانی فوج کے کیمپ پرراکٹ داغے گئے۔گذشتہ شب ساڑھے گیارہ بج کر 55منٹ پر سرمچاروں نے پاکستانی فوج کے کیمپ پر راکٹو ں سے حملہ کیا۔

راکٹ مختلف سمتوں سے فائر کئے گئے جو کیمپ میں گر کر زرو دار دھماکوں سے پھٹ گئے۔جس سے فورسز کو جانی ومالی نقصان پہنچا ہے۔

ان دونوں حملوں کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے انخلا تک دشمن عناصرکیخلاف یوں ہی حملے جاری رہیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں