کٹھ پتلی محکمہ داخلہ بلوچستان نے ضلع گوادر میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کردیا۔محکمہ داخلہ نے سیکشن 144 Cr.P.C 1898 کی ذیلی دفعہ (6) کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ضلع گوادر میں 144 نافذ کردیا۔
اطلاعات ہیں کہ چین کی جانب سے شدید پریشر کی وجہ سے سیکورٹی خدشات کی وجہ سے یہ سب کیا جا رہا ہے، تاکہ بلوچ سرمچاروں کے حملوں سے بچا جا سکے۔
نوٹیفکیشن میں ضلع گوادر میں ہتھیاروں کی نمائش، استعمال، اجتماعات دھرنے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر میں پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی ہوگئی۔
ضلع گوادر میں فوری 2 فروری 2023ء سے ایک ماہ کی مدت کے لیے دفعہ 144 لگایا گیا ہے۔واضع رہے کہ گذشتہ سال دسمبر کے مہینے میں گوادرمیں عوامی تحریک حق دو تحریک کے دھرنے کے دوران گوادر میں ایک مہینے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردیا گیاتھا اور حق دو تحریک کے رہنما حسین واڈیلہ اور ساتھیوں کوگرفتار کیا گیاتھا۔