پاکستانی فورسز پر بلوچ فریڈم فائٹرز کے حملے،10 اہلکار ہلاک

0
21

مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر اور بولان میں پاکستانی فوجی قافلوں پر حملے جس سے اب تک دس اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں،جبکہ متعدد فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

راجدانی کوئٹہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بولان میں بریگیڈیئر شاہد ندیم کے قافلے کو بارودی سرنگ سے ہدف بنایا گیا۔
چار فروری کو شام ساڑھے چھ بجے کے قریب بریگیڈیئر شاہد ندیم لاشاری کے قافلے کی ایک گاڑی کو بولان  کے علاقے سراج آباد میں بارودی سرنگ سے ہدف بنایا گیاجس سے گاڑی تباہ ہوچکی ہے اورگاڑی میں سوار چھ فوجی اہلکار ہلاک و دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔ یہ قافلہ سوئی سے کوئٹہ جا رہا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری بلوچچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی ہے،۔

گزشتہ روز بمورخہ 3 فروری 2023 کو مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے جیوانی میں دران کے مقام پر پاکستانی کوسٹ گارڈ کی گشتی ٹیم پر حملہ کیا گیا۔ کوسٹ گارڈ کی گاڑی، جس میں 9 اہلکار سوار تھے، کو پہلے ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا اور اس کے بعد اہلکاروں پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔کوسٹ گارڈ کی ٹیم کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ساحل سمندر سے گشت پر معمور دیگر اہلکاروں کو لے کر لائٹ ہاؤس کیمپ کی جانب جارہے تھے۔حملے کے نتیجے میں کوسٹ گارڈ کے سپاہی سمیر ثاقب اور حوالدار وقار سمیت 4 اہلکار ہلاک جبکہ لانس نائیک محبوب، سپاہی مدثر، سپاہی سلیم، سپاہی عرفان اور سپاہی جنید شدید زخمی ہوگئے۔

بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں