حفیظ زہری معاملے پر اختر مینگل و ڈاکٹر مالک آئی ایس آئی کی بربریت کا کیاجواب دینگے؟ ڈاکٹراللہ نذر

0
33

بلوچ آزادی پسند رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کراچی میں عبدالحفیظ زہری کی دوسری دفعہ فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی کی کوشش پرمائیکروبلاگنگ سائٹ پر اپنے دو سلسلہ وار ٹویٹ میں بی این پی مینگل کے صدر سردار اختر مینگل اور نیشنل پارٹی کے صدرڈاکٹرمالک بلوچ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”کیا محترم سردار اختر مینگل اور ڈاکٹر مالک بلوچ آئی ایس آئی کی اس واضح اور سرعام بربریت کا جواب دے سکتے ہیں؟ کیا وہ اب بھی پاکستانی عدالتوں اور اداروں پر اعتماد کر سکتے ہیں؟ اگر ہاں تو وہ واقعی آنکھیں بند کر رہے ہیں ورنہ کراچی میں حفیظ بلوچ کا معاملہ آنکھیں کھول دینے والا ہے۔ حتی کہ سعیدہ بلوچ کی چیخیں ایک بہرا بھی سن سکتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سے اپیل کرتے ہیں کہ حفیظ بلوچ کے دوسری دفعہ اغوا کی کوشش اور دیگر لاپتہ بلوچوں کے بارے

میں فوری ایکشن لیں جو بدمعاش آئی ایس آئی کے ٹارچرسیلوں میں ہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں