پاکستان میں لوگ بنیادی سماجی و معاشی حقوق سے محروم ہیں، ہیومن رائٹس واچ

0
44
فوٹو : اے ایف پی

انسانی حقوق کے بین الاقوامی دارے ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافے کے ساتھ آج پاکستان اپنی تاریخ کے ایک بدترین معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے، جس سے لاکھوں لوگوں کے صحت، خوراک اور مناسب معیار زندگی کے حقوق خطرے میں پڑ رہے ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ کی ایسو سی ایٹ ایشیا ڈائریکٹر پیٹریشیا گوسمین نے کہا ہے کہ لاکھوں پاکستانی غربت کے گرداب میں پھنس چکے ہیں اور وہ اپنے بنیادی سماجی اور معاشی حقوق سے محروم ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ،آئی ایم ایف کو پاکستان کی حکومت کے ساتھ مل کر سماجی تحفظ کے نظام کو وسعت دے کر معاشی طور پر پسماندہ افرادکے تحفظ کے لیے کام کرنا چاہیے اور ایسے اصلاحاتی اقدامات کو کم سے کم کرنا چاہیے جن سے انتہائی کمزور لوگوں کو مزید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو۔

انہو ں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور پاکستانی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بحران سے اس انداز میں نمٹے جس سے کم آمدنی والے لوگوں کو ترجیح دی جائے اور انہیں تحفظ حاصل ہو۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں