ایران: فورسز کی فائرنگ سے 6 افراد جانبحق

0
20

گذشتہ روز ایرانی فورسز کی فائرنگ سے پانچ بلوچ جانبحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پہرہ /ایرانشہر میں ایندھن سے بھرے دو چلتے گاڑیوں پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں پانچ بلوچ نوجوان جھلس کر دم توڑ گئے۔فائرنگ سے دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی تاہم ابتک جانبحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکا۔ذرائع کے مطابق ایرانی فورسز نے پہرہ شہر کے نقل و حرکت کے محور میں ہوراپ کے علاقے میں ایندھن کے گاڑی پر براہ راست اور اندھا دھند فائرنگ کی۔

عینی شاہدین کے مطابق شہریوں کی جانب سے فیول گاڑی کی آگ پر بروقت قابو پانے آگ کو بجھانے اور ڈرائیوروں کو بچانے کے حوالے سے پہرہ فائر ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کرنے کے باوجود فائر ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے یہ بہانہ بنا کر آگ بجھانے سے انکار کر دیا کہ آگ بجھانے کی جگہ یونٹ کی ریسکیو سروس کے دائرہ سے باہر ہے اور انہوں نے آگ کے شعلوں میں پھنسے مذکورہ افراد کو بچانے سے انکار کر دیا ہے۔

ایک اور واقعے میں 25 سالہ نوجوان محمدعرف سارانی کو فورسز نے گولیاں مار کر قتل کیا۔ایک اندازے کے مطابق رواں سال کے آغاز سے لے کر اب تک 31 بلوچ شہریوں کو فائرنگ، پھانسی اور مخلتف طریقوں سے قتل کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں