مقبوضہ بلوچستان: ضلع پنجگور سے دو افرادفورسز ہاتھوں حراست بعد لاپتہ

0
16

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور سے پاکستان فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجگور کے تحصیل گچک سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا۔ جنکی شناخت گلاب ولد واحد اور سیلم ولد ملنگ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو دس روز قبل پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے، تاہم علاقے میں مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے انکی تصدیق اب ہورہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں