جموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے چئیرمین ساتھیوں سمیت گرفتار

0
19

پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں پاکستانی فورسز نے طلباء رہنماکو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔
جموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے چئیرمین سردار نوید شوکت کو اپنے دیگر ساتھیوں سمیت راولپنڈی سے گرفتار کر کے تھانہ راجہ بازار منتقل کردیا ہے گرفتار ہونے والوں میں نوید شوکت کے ہمراہ پنڈی زون کے کنوینر فضائل امجد،فاران جاوید، مرکزی انچارج سٹڈی سرکل افتاب کاشر اور دیگر شامل ہیں سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے کارکنان چئیرمین نوید شوکت کی قیادت میں مشعل بردار ریلی منعقد کرنے کے لئے پریس کلب کے سامنے جمع ہو رہے تھے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ان گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتی ہے اور گرفتار طلبہ رہنماوں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی یہ گھٹیاں حرکتیں ہمیں بنیادی حق سے دستبردار نہیں کر سکتی۔
پاکستان کے غاصب حکمرانوں اورجرنلوں ہماری پرامن آوازوں کو سننے کی عادت ڈال لو بصورت دیگر ہماری زمین تہمارے لیے جہنم بن جاہیے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں