پاکستان: مہنگائی سے عوام کی کمر ٹوٹ گئی،گیس، پٹرول کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ

0
11

پاکستان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمت میں 112 فیصد تک اضافہ کر دیا۔اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کو پروٹیکٹیڈ اور نان پرو ٹیکٹڈ کیٹیگریز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 22 روپے سے زائد کا اضافہ،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پروٹیکٹڈ کیٹیگریز کے 4 سلیبسز بنا دیے گئے ہیں، پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں ماہانہ 25 مکعب میٹر کے صارفین شامل ہیں جبکہ 50 مکعب میٹر، 60 مکعب میٹر اور 90 مکعب میٹر ماہانہ کے صارفین بھی پروٹیکٹڈ کیٹیگری شامل ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بھی 22 روپے سے زائد کا اضافہ کیا ہے جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔پاکستانی حکومت نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قمیت بھی بڑھا دی۔

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 62 پیسے مہنگا کردیا گیا اور ایل پی جی کے 11.8کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3141روپے 29 پیسے ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 2 روپے 26 پیسے مہنگی ہوکر 266روپے 21 پیسے ہوگئی۔ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھ کر 18 فیصد ہونے کے باعث ہوا۔قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور نئی قیمت کا اطلاق آج سے ہوگیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں