مقبوضہ بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے وادی مشکے میں مسلح افراد نے گھات لگا کر شْردوئی کے مقام پر پاکستانی فوج کے پیدل گشتی ٹیم کو اس وقت ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جب وہ ایک متوقع قافلے کیلئے سڑک کا جائزہ لے رہے تھے۔ اس سے ایک اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے۔
ضلع خضدار کے علاقے گریشہ میں کرہ کے مقام پر نصب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے موبائل فون، یوفون ٹاور کو نذر آتش کیا۔
دونوں حملوں کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فورسز، تنصیبات اور معاون کاروں پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔
جبکہ ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس کے ایک چوکی پر ایک دستی بم پھینکا گیا جس سے پولیس اہلکار زخمی ہوئے اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی۔