جنرل باجوہ ٹی ٹی پی خاندانوں کو دوبارہ پاکستان میں آباد کرانا چاہتے تھے، شیریں مزاری

0
38

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اگست 2021 میں افغان طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اراکین کو ملک میں دوبارہ آباد کرانا چاہتے تھے۔

شیریں مزاری نے یہ باتیں ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں کہیں۔

انٹرویو کے دوران شیریں مزاری نے کہا کہ ’جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے ایک موقع پر (طالبان کا) معاملہ اٹھایا، اس وقت جنرل فیض بھی موجود تھے، کہ ٹی ٹی پی میں پاکستانی قومیت والے خاندان بھی ہیں جو ملک واپس آنا چاہتے ہیں‘۔

شیریں مزاری کے مطابق سابق آرمی چیف نے کہا کہ ’اگر وہ آئین کو تسلیم کرتے ہیں اور ہتھیار ڈال دیتے ہیں تو کسی نہ کسی طرح کی آبادکاری کے لیے کچھ کیا جانا چاہیے اور بات چیت ہونی چاہیے۔‘

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ چونکہ دوبارہ آبادکاری کی تجویز پر ’پی ٹی آئی کے منتخب اراکین کی جانب سے تنقید کی گئی تھی‘ لہٰذا ایک میٹنگ بلائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کیا گیا کہ بات چیت شروع کرنے سے پہلے، منتخب نمائندوں اور فوج کے درمیان اتفاق رائے قائم کرنے کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے گی کیونکہ ہمارے منتخب لوگوں کو بہت زیادہ تحفظات ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں