پاکستانی زیر قبضہ کشمیر:کاروباری فوجی مافیا کی پشت پنائی میں جنگلات کی کٹائی جاری

0
73

پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کے حسین و طویل جنگلات کو پاکستانی فوج کے کارباری گروپ کی جانب سے کٹائی میں تیزی آ رہی ہے،نام نہاد محکمہ جنگلات یا تو بے بس یا ان کاروباری آفسران سے بھتہ وصولی میں مصروف ہیں۔
باغ، کمپارٹ نمبر 9 لڑیاں کے عقب میں محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے سر سبز درختوں کی کٹائی جاری ہے، ملک بھر میں اس وقت ماحولیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے دوسری جانب کشمیر کے پہاڑوں سے سرسبز درختوں کے بے دردی سے کاٹا جا رہا ہے۔
محکمہ جنگلات کے ملازمین ملی بھگت سے پہلے سبز درختوں کو کٹوا کر خبر آؤٹ ہونے کی صورت میں متعلقہ شخص کو معمولی جرمانہ کر کے خود کی بے گناہی ثابت کرتے ہیں؟حالانکہ محکمہ جنگلات کے قانوaن کے مطابق سر سبز درخت کی کٹائی جرم ہے جس کی منظور ی محکمہ جنگلات کا کوئی بھی اہلکار یا زمہ دار شخص نہیں دے سکتا،لیکن یہاں الٹی گنگا بہتی ہے اور یہ سب محکمہ کے ملازمین کی ملی بھگت سے ہو رہا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری، کٹھ پتلی وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیر جنگلات کشمیر جنگلات کی کٹائی میں ملوث افراد کے ساتھ ملی بھگت رکھتے ہیں اور کروڑوں روپے کما رہے ہیں۔

عوام کے مطابق جنگلات کی بے دریغ کٹائی کو نہ روکھا گیا تو، بصورت دیگر موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ ریاست کے خوبصورت پہاڑ چٹیل میدان بن جائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں