پاکستان کے مختلف اداروں سمیت کشمیر حکومت 105335ملین روپے کی نادھندہ ہے، الیکٹرک سپلائی کمپنی

0
41


پاکستان کے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو ) نے پاکستانی زیر انتظام کشمیر حکومت سمیت 41 اداروں کو اربوں روپے کا نادہندہ قرار دے کر بجلی منقطع کر نے کی دھمکی دے دی ہے۔ بجلی کی خرید کے سلسلے میں پاکستانی زیر قبضہ جموں کشمیر حکومت 105335ملین روپے کی نادھندہ ہے۔ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو ) نے پیر کے روز اخبارات میں ایک بڑے اشتہار کے زریعے نادھندہ اداروں کو خبردار کیا ہے کہ بجلی واجبات کی ادائیگی کا یہ آخری نوٹس ہے۔اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو )واجبات ادا نہ کرنے والے اداروں کی بجلی کسی پیشگی اطلاع یا نوٹس کے بغیر منقطع کر دے گی۔آئیسکو کے مطابق سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بجلی واجبات میں اربوں روپے کے نادہندہ ہیں آئیسکو کے ترجمان نے کہا ہے پاکستانی زیر قبضہ جموں کشمیر پر 105335ملین روپے واجب الادا ہیں، ڈیفنس ایم ای ایس پر 3211 ملین، سی ڈی اے 2880 ملین اور پاک سیکرٹریٹ (سی ڈی اے) 689 ملین روپے کے نادہندہ ہیں۔کیبنٹ سیکرٹریٹ (سی ڈی اے) 79 ملین، کینٹ بورڈ چکلالہ 896 ملین روپے کا نادہندہ ہیں، ڈیفنس پروڈکشن ڈویڑن 263 ملین، پی ڈبلیو ڈی 200 ملین، فیڈرل گورنمنٹ کے زیر انتظام اسپتال 198ملین، کینٹ بورڈ راولپنڈی کے 168ملین روپے کے بل جمع نہیں ہوئے جبکہ وزارت ریلوے 147 ملین، فیڈرل پولیس 146ملین روپے کے نادہندہ ہیں۔ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ ٹی ایم اے راول ٹاون 125 ملین روپے کے نادہندہ ہیں، پارلیمنٹ لاجز نے 112 ملین، پی ایم سیکرٹریٹ (پی ڈبلیوڈی) نے 84 ملین روپے ادا نہیں کیے، وزارت داخلہ نے 83 ملین، چیف کمشنر اسلام آباد 70 ملین، وزارت صحت 58 ملین، منسٹری آف کلچر اینڈ اسپورٹس 54 ملین، ٹی ایم اے مری 52 ملین اور واسا 449 ملین روپے کے نادہندہ ہیں۔آئیسکو کے ترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے 23 ملین، پنجاب میٹرو بس 18ملین، ہیلتھ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جہلم 18ملین، منسٹری آف لوکل گورنمنٹ 17 ملین، منسٹری آف انوائرمنٹ اینڈ یو آر بی 16 ملین، منسٹری آف حج اینڈ اوقاف 16 ملین روپے کے بجلی کے واجبات ادا نہیں کیے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں