ہندوستان: جموں و کشمیر غزنوی فورس دہشت گرد کی لسٹ میں شامل

0
111

وزارت داخلہ نیعسکریت پسند تنظیم جموں و کشمیر غزنوی فورس اور خالصتان ٹائیگر فورس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔اس کے ساتھ ہی دہشت گرد قرار دی جانے والی تنظیموں کی تعداد بڑھ کر 44 ہو گئی۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جمعے کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے،“قومی سلامتی کو مستحکم کرنے اور دہشت گردی کی تمام صورتوں کو کچلنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے وعدے کو پورا کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے وزیر داخلہ امیت شاہ کی رہنمائی میں آج ایک اور شخص اور دو تنظیموں کو دہشت گرد/ دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا گیا ہے۔”حکومت نے جمعے کے روز ہی خالصتان ٹائیگر فورس (کے ٹی ایف) کو بھی دہشت گرد تنظیم قرار دیا۔ جبکہ خالصتان نواز کارکن ہروندر سنگھ سندھو عرف رندا کو بھی دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق قانون (یو اے پی اے) کے تحت دہشت گرد قرار دی جانے والی تنظیموں کی تعداد بڑھ کر 44 اور دہشت گرد افراد کی تعداد 55 ہو گئی ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر غزنوی فورس (جے کے جی ایف)دراندازی کی کوششوں، منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ اور مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث رہی ہے۔”

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ تنظیم“مختلف دیگر دہشت گرد تنظیموں مثلاً لشکر طیبہ، جیش محمد، تحریک المجاہدین، حرکت الجہاد اسلامی وغیرہ سے اپنے لیے کارکنان حاصل کرتی ہے۔”

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں