مقبوضہ بلوچستان:ماہل بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف ریڈ زون میں دھرنا جاری

0
20

مقبوضہ بلوچستان کے راجدانی میں بلوچ خاتون ماہل بلوچ کی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین کا دھرنا ریڈ زون میں جاری ہے۔رواں ماہ 17 اور 18 فروری کی شب 11 بجے کے قریب بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے ایک خاتون ماہل بلوچ کو ان کے بچوں سمیت گھر سے حراست میں لے کر جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا تھا تاہم بعد میں عوامی احتجاج کے بعد کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ نے ماہل بلوچ کو تخریب کاری کے الزام میں گرفتاری کی تصدیق کردی تھی-

لیکن تاحال اسے کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ہے اور ماہل بلوچ کی لواحقین اور بلوچ سیاسی جماعتیں ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

گذشتہ روز ماہل بلوچ کی لواحقین نے ایک بار پھر کمشنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بعد ازاں شہر کے ریڈ زون میں پڑاؤ ڈالا، دھرنا شرکا نے بارش سے بچنے کے لئے خیمہ لگانے کی کوشش کی تو پولیس کی بھری نفری نے انہیں گھیراؤ کرکے کھینچا تانی شروع کی۔
رات بھر شرکا سردی میں یہاں دھرنے دیتے رہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں