پشتونوں کے قتل عام میں پاکستانی فوج، آئی ایس آئی و رینجرز ملوث ہیں،محسن داوڑ

0
90

پختون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ نے گذشتہ روزکراچی میں پی ٹی ایم کے زیر اہتمام منعقدہ ضلعی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہمیں قومیت کے نام پر قتل کیا گیا پھر اسکے بعد ہم پر طالبان مسلط کرکے قتل کیا گیا ۔اوران سب میں پاکستان کے فوج آئی ایس آئی اور رینجرز ملوث تھے۔

محسن داوڑ نے کہا کہ یہ بات ہم نے ہمیشہ فخر کے ساتھ کی ہے کہ ہمارے قتل کا ذمہ دار پاکستان ہے۔اے این پی رہنما امان اللہ اور بہت سے سیاسی ورکر آج بھی لاپتہ ہےں۔نقیب اللہ محسود ،ارمان لونی اور عارف افغان طاہر داوڑ کے شہادتوں کے بعد ریاست کو پتہ چل گیا کہ پی ٹی ایم ایک حقیقت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ریاست سلنڈر نہیں ہوتا تب تک یہ جدوجہد جاری رئیگا۔کھلم کھلا کہتا ہوں کہ راﺅانور جی ایچ کیو اوررینجرز کا بہادر نہیں بزدل بچہ تھا اور حساب بھی ان ہی سے لیں گے۔ جس جنگ میں لاکھوں افغانوں کو شہید کیا گیا وہ جنگ مزید لڑنے نہیں دینگے۔

محسن داوڑ نے کہا کہ ابھی بھی افغانستان میں بزور بندوق جو مسلط ہونا چاہتے ہےں انکے اڈے کوئٹہ اور وزیرستان میں اب بھی موجود ہےں۔پنجاب سے جو امیدوار منتخب ہوتا ہے اسکو یہ پروا ہی نہیں کہ چمن میں کیا ہورہا ہے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں