مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فورسز پر تین حملے،متعدد اہلکار ہلاک و زخمی

0
19

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایس پی پولیس کے قافلے پر بم حملہ جبکہ ضلع کیچ کے ائیرپورٹ کی فوجی چوکی اور کولواہ میں چوکی پر حملہ اور پاکستانی فوج کو راشن سپلائی کرنے والے گاڑیوں سے راشن ضبط کر لیا گیا۔

ضلع خضدار شہر میں جھالاوان کمپلیکس کے قریب بم حملے میں سپرٹنڈنٹ آف پولیس ریٹائرڈ پاکستانی نیوی اہلکار فہد خان کے قافلے میں شامل دو اہلکار عبدالسلام اور محمد دین ہلاک اور مزید ایک اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ انکی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔
اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی۔

جبکہ گذشتہ شب آٹھ بجے ضلع کیچ کے شہر تربت میں ایئرپورٹ پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا۔ ہینڈ گرنیڈ چوکی پر گرااور چوکی میں موجود اہلکار کو نقصان پہنچا۔

ضلع کیچ ہی کے علاقے کولواہ میں ایک فوجی چوکی پر حملے کے ساتھ پاکستانی فوج کے لیے راشن لے جانے والے گاڑیوں سے راشن ضبط کر لیاگیا۔25 فروری کو کولواہ کے علاقے بل الندور میں شام ساڑھے چھ بجے دشمن فوج کی چوکی کو راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔کولواہ کے علاقے مراہستان میں 23فروری کو بلوچ سرمچاروں نے فوج کوراشن سپلائی کرنے والے مقامی گاڑیوں سے فورسز کی راشن کو ضبط کرنے کے ساتھ ڈرا ئیور کو بلوچ ہونے کے ناطے تنبیہہ کرتے ہوئے چھوڑ دیا گیا۔

ان حملوں کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کر لی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں