پی ٹی ایم وفد کی زخمی بلوچ طلباکی عیادت، مسئلے کے حل کی یقین دہانی

0
67

پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم) کے اسلام آباد کابینہ اور پی ٹی ایم کے سینئر دوستوں نے منظور پشتین کے حکم پر قائد اعظم یونیورسٹی میں زخمی ہونے والے بلوچ اسٹوڈنٹس کی عیادت کی۔

اس موقع پر وفد نے کہا کہ دونوں مظلوم و محکوم قوموں کے درمیان مسئلے کو حل کرنے کی کوشس کر رہے ہیں۔

وفد نے بلوچ طلبا کومسئلے کے حل کی یقین دہانی کی۔

واضع رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد میں قائداعظم یونیورسٹی میں پشتون طلبانے پشتون دکانداروں اور ریڑھی والوں کے ساتھ مل کر بلوچ طلباپہ لاٹھیوں اور چاقوؤں سے حملہ کر دیا اور انہیں شدید زخمی کر دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں