افغان طالبان کاداعش کے کمانڈر کو ہلاک کرنیکا دعویٰ

0
9

افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے آج پیر کو دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کی سکیورٹی فورسز نے افغانستان میں داعش کے عسکری ونگ کے کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے۔

آج سے پہلے مجاہد نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں رات کے چھاپے میں داعش کے دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت اور تیسرے کو حراست میں لینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ چھاپے میں گولہ بارود اور فوجی سازوسامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران طالبان فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس ماہ ایک الگ کارروائی میں طالبان کی انٹیلی جنس فورسز نے کابل کے مشرقی حصے میں ایک کارروائی میں داعش کے تین جنگجوؤں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کیا تھا ۔

طالبان نے دعویٰ کیا کہ دارالحکومت کابل میں حالیہ منظم حملوں کے پیچھے داعش کا ہاتھ تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں