پاکستانی مقبوضہ کشمیر: مہنگائی کے خلاف8 مارچ کو ہڑتال کا اعلان

0
19

پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں تنظیم تاجران کشمیر نے مہنگائی مکاؤ کے خلاف 8مارچ کواحتجاج کا علان کیا۔

مختلف،مکاتب فکر اور آزادی پسند جماعتوں کی جانب سے اس احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا،
رہنماؤں کے ماطبق حکمران طبقات اور بیورو کریسی کی مراعات کو فی الفور ختم کر کے اشیائے خوردونوش پر سبسڈی دی جائی۔مہنگائی کے طوفان نے محنت کش عوام سے روٹی کا نوالا تک چھین لیا ہے، مظفر آباد میں بیٹھے لولے لنگڑے بے اختیار حکمران مہنگائی پر کنٹرول نہیں کر سکتے چونکہ ان کے پاس اختیار نہیں ہے لیکن بے اختیاری کے اس عالم میں عوام سے ٹیکس کی مد میں لوٹی گئی دولت سے عیاشیوں اور شاہ خرچیوں میں مصروف ہیں۔
ان ریاستی حکمرانوں اور ریاستی بیورو کریسی کی مراعات ختم کی جائیں، کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں فروخت کی جائیں سفر کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔ اور اس ساری رقم سے کھانے پینے کی تمام اشیا پر سبسڈی دی جائی اور عوام کو بنیادی ضروریات زندگی(اشیا خوردونوش) 40 روپے فی کلو سے کم قیمت پر دینے کو یقینی بنایا جائی۔ لوگوں کے پاس آٹا چینی خریدنے کی قوت نہیں ہے قوت خرید جواب دے گ?ی ہے جبکہ حکمران طبقہ اور ریاستی بیورو کریسی اربوں روپے ماہانا مفت پٹرول ڈیزل اور دیگر مراعات میں اڑا دیتے ییں۔
تنظیم تاجران کا ایسے وقت میں احتجاج کے لیے نکلنا اپنے فرائض کو نبھانے کا بہترین عمل ہے، انجمن تاجران کو سبسڈی کے گرد اپنے احتجاجی مطالبات رکھ کر تحریک کو آگے بڑھانا ہو گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں