ماھل بلوچ عدالت میں پیش،تشدد سے شدید کمزور، مزید ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

0
18

مقبوضہ بلوچستان کے راجدانی کوئٹہ سے اٹھارہ فروری کو جبری گمشدگی اور بعدازاں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتاری ظاہر ہونے والی بلوچ خاتون ماھل بلوچ کو مین سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ماھل بلوچ کی مزید دس دن کی ریمانڈ کی منظوری دیتے ہوئے سی ٹی ڈی کے حوالے کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وہ فورسز کی تشدد سے شدید کمزور ہو چکی ہے،
خیال رہے کہ گذشتہ ماہ ماھل بلوچ کو فورسز نے کوئٹہ سے گھر پر چھاپہ مارکر اغواء کیا تھا بعد ازاں شدید ردعمل کے بعد فورسز نے ماھل بلوچ کی گرفتاری سی ڈی ٹی کے ذریعے ظاہر کی تھی۔
ماھل بلوچ کی جبری گمشدگی پر بلوچستان سمیت دیگر ممالک میں مقیم سیاسی کارکن واقعے پر غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔ بلوچستان سمیت جرمنی اور نیدرلینڈز میں بھی مظاہرے کئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں