فلپائن میں فائرنگ سے گورنر سمیت 6 افرادہلاک

0
9

فلپائن میں سیاست دانوں پر تازہ حملے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک صوبے کے گورنر اور دیگر 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مقتول گورنر کی بیوہ نے بتایا کہ مرکزی فلپائن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ان کے میاں کو ہلاک کردیا گیا اور دیگر 5 افراد بھی مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی پولیس نے کہا کہ مشتبہ مسلح افواج کی جیسے وردی میں ملبوس 6 افراد رائفل لیے ہوئے تھے اور پامپلونا قصبے میں گورنر کے گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کردی۔

فلپائن کے صوبے نیگروس اورینٹئل کے مقتول گورنر روئیل ڈیگامو کی بیوہ نے بتایا کہ روئیل اور مزید 5 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

جینس ڈیگامو، جو خود بھی پامپلونا کی میئر ہیں، نے کہا کہ گورنر ڈیگامو اس طرح کے قتل کے مستحق نہیں تھے، وہ اپنے حلقے کی خدمت کر رہے تھے۔

فلپائن کے صدر فیڈینانڈ مارکوس نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس سے اپنے سیاسی اتحادی کی ہلاکت کو ’سیاسی قتل‘ قرار دیا اور مجرموں کو خبردار کیا کہ آپ کے لئے بہتر ہے کہ ہتھیار ڈال دیں۔

فیڈینانڈ مارکوس نے کہا کہ میری حکومت اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھے گی جب تک اس وحشیانہ اور بدترین واقعے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے پر کھڑا نہیں کرے گی۔

پولیس نے کہا کہ انہیں 10 مشتبہ افراد کی تلاش ہے، جن میں 6 مسلح افراد بھی شامل ہیں جو جائے وقوع سے دو ایس یو وی اور پک اپ ٹرک میں فرار ہوگئے تھے۔

فلپائن میں سیاست دانوں پر حملوں کی ایک طویل تاریخ ہے اور 56 سالہ ڈیگامو کا قتل تازہ واقعہ ہے اور گزشتہ برس ہونے والے مقامی انتخابات کے بعد یہ تیسرا بڑا واقعہ ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں