مقبوضہ بلوچستان: پاکستانی فوج کی جارحیت،4افراد جبری گمشدگی کا شکار

0
27

پاکستانی فوج کا بلوچوں کی جبری گمشدگی میں اضافہ،مزید چار بلوچ نوجوان ریاستی جارحیت کا شکار
مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران میں پاکستانی فوج کی ایک جارحیت کے دوران4افراد کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیاہے۔

کارروائی گذشتہ روز خاران کے کلی بنگلزئی میں کی گئی۔مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز دو بجے کے قریب فورسز نے خاران کے علاقے کلی بنگلزئی میں فوجی جارحیت کرتے ہوئے پورے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔گھر گھر تلاشی کے دوران چار افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔

لاپتہ کئے گئے افراد کی شناخت عطا اللہ بنگلزئی ولد علی محمد بنگلزئی،غلام محمد بنگلزئی ولد علی محمد،امیر حمزہ بنگلزئی ولد نصیر احمد بنگلزئی اورامان اللہ بنگلزئی ولد نصیر احمد بنگلزئی کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں