پاکستانی فوج پر حملے میں آفیسر سمیت8 فوجی ہلاک ہو گئے۔

0
318

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع گوادر بم حملے میں کو سٹل ہائی وے کا پْل اور ایک فوجی گاڈی تباہ، آفیسر سمیت8 اہلکار ہلاک ہوئے۔
چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) روڑ کے ایک پُل پر بارودی سرنگ نصب کیا اور وہاں سے گزرتی فوجی قافلے کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ سے نشانہ بنایا گیا، جس سے ایک فوجی گاڑی تباہ اور مزکورہ پل مکمل ناکارہ ہوگیا ہے جبکہ گاڑی میں سوار آفیسر سمیت8 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہوئے ہیں۔

کل بروز اتوار ساڑھے گیارہ بجے سرمچاروں نے گوادر سی پیک روڈ اور کوسٹل ہائی وے پر نلینٹ میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر، تلاروک کور(ندی) میں بارودی سرنگ بچھایا۔ پاکستان فوج کی دو فوجی گاڑیوں میں سے پچھلی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا جس سے گاڑی مکمل تباہ ہوئی اور اس میں سوار آفیسر سمیت8 اہلکار ہلاک،تین شدید زخمی ہوئے اور پل مکمل ناکارہ ہوچکی ہے جس سے گوادر اور تربت کے درمیان ہر قسم کی آمدورفت معطل ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں کے پے درپے حملوں سے دشمن فوج کے حوصلے پشت ہو چکے ہیں جسکی وجہ سے آئی ایس پی آر اپنے فوجیوں کی ہلاکت اور نقصانات کو چھپانے کے لیے ان حملوں کی حقائق کو پیش نہیں کرتی تاکہ اسکے پست حوصلہ فوجیوں کے مورال کو بچایا جا سکے۔ اس حملے کی ویڈیو جلد شائع کی جائے گی۔

ہم واضح کرتے ہیں کہ مزکورہ علاقوں دڑامب، نلینٹ، اور کلانچ کی پہاڑیوں میں شکار پر مکمل پابندی عائد ہے، اس لیے شکاری ان علاقوں کا رخ کرنے سے گریز کریں۔ دشمن فوج شکاریوں اور پکنک کی آڑ میں اپنے معاون کاروں کو سرمچاروں کی مخبری کے لیے سرگرم کر چکی ہے۔

عوام سے اپیل ہے کہ وہ ان پہاڑی علاقوں کا رخ نہ کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں