کشمیر میں مردم شماری قبضہ گیریت کو دوام بخشنے کا منصوبہ ہے،جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی

0
39

پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں مردم شماری کے خلاف پاکستان نواز افراد کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں کا غم و غصہ کا سلسلہ جاری ہے
جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے ترجمان کے مطابق فرزندِ زمین ہونے کے ناطے مردم شماری کو مسترد کرنا ہر شہری کا فرض ہے۔
ایک ہی وقت میں مظفرآباد میں سندھ ھاوس کے قیام کے لیے زمین دیکر اسٹیٹ سبجیکٹ رول پر حملہ کرنا اور پھر مردم شماری میں قومیت اور شناخت پر حملہ قبضہ گیریت کو دوام بخشنے کے منصوبے پر بتدریج عمل کیا جا رہا ہے۔

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کی آرگنائزنگ کمیٹی ممبران کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ موجودہ مردم شماری قبضہ گیریت کو دوام بخشنے کا منصوبہ ہے جسے مسترد کرتے ہیں،۔
فرزندِ زمین ہونے کے ناطے ہر شہری کا یہ فرض بنتا ہے کہ اس مردم شماری کو مسترد کرے،ایک ہی وقت میں مظفر آباد میں سندھ ھاوس کے لیے اراضی دے کر اسٹیٹ سبجیکٹ رول پر حملہ کرنا اور اسی وقت میں مردم شماری کے فارم سے قومیتی شناخت کو مٹانا قبضہ گیریت گیریت کو دوام بخشنے کے سلسلہ کی کڑی ہے۔جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی قبضہ گیریت کے ان ہتھکنڈوں کی مزمت کرتی ہے اور انھیں مسترد کرتی ہے،

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں