مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فوج کی جارحیت جاری،3 افراد جبری لاپتہ،ایک لاش برآمد

0
22

مقبوضہ بلوچستان کے علاقے گوادر اور پنجگور سے پاکستانی فورسز نے3 افراد جبری طور پرلاپتہ کردیئے گئے جبکہ قلات سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر سے پاکستانی سیکورٹی فورسز و خفیہ اداروں نے 2 نوجوانوں وحید ولد حاجی اور شاہ جان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا۔جبکہ پنجگور سے بھی فورسز نے نذیر احمد سکنہ رخشانی نامی شخص کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔

پنجگور و گوادر سے لاپتہ کئے گئے تینوں افراد کی شناخت تہ حال نہ ہوسکی۔

دریں اثناقلات سے ایک شخص کی لاش برآمدہوگئی ہے۔قلات لیویز ذرائع کے مطابق قلات کے علا قے خزینئی کے مین شاہراہ کے قریب سے ایک کھڈے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے لیویز نے فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں