پاکستان عثمان کاکٹر کی موت کا تحقیقات کرئے،اقوام متحدہ

0
36

اقوامِ متحدہ کی جانب سے اْن کی پراسرار موت کی تحقیقات کے لیے خط گزشتہ برس دسمبر میں لکھا گیا تھا جسے اب عام کیا گیا ہے۔
اقوامِ متحدہ نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے دو برس قبل پراسرار حالات میں انتقال کر جانے والے سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت کی تحقیقات کرے۔مذکورہ خط میں اس خدشے کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ ان کی موت کسی حملے کے نتیجے میں بھی ہوسکتی ہے۔ عثمان کاکڑ فوج کے کردار اور اس کی پالیسیوں کے سخت ناقد سمجھے جاتے تھے اور وہ کھل کر حکومتی ایوانوں میں اس کا اظہار کرتے رہے تھے۔

اقوام متحدہ کے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے عثمان کاکڑ کی موت کے بارے میں موصول ہونے والی سرکاری معلومات غیر واضح ہیں۔ اس لیے قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے ساتھ غیر سرکاری تنظیم سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت کی تحقیقات کرے۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر عثمان کاکڑ جون 2021 کو کوئٹہ میں پراسرار حالات میں شدید زخمی حالت میں پائے گئے تھے اور اب تک یہ واضح نہیں کہ وہ کیسے زخمی ہوئے تھے جس کے چند روز بعد ہی ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔

عثمان کاکڑ بلوچستان کے عوام کے حقوق اور قوم پرست سیاست کی علامت سمجھے جاتے تھے جب کہ سینیٹ آف پاکستان میں بھی وہ ریاستی اداروں پر کھل کر تنقید کرتے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں