مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فوج کی زمینی وفضائی جارحیت جاری مزید ایک درجن افراد اغوا

0
41

مقبوضہ بلوچستان کے اضلاع کوہلو، کیچ اور خضدار میں پاکستانی فوج کا فوجی جارحیت جاری ہے۔زمینی فوج کے ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹروں اور ڈرون بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔
کوہلو میں گذشتہ روز سے پاکستان فوج کی جارحیت جاری ہے، آج صبح کاہان شہر میں آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ کوہلو کے علاقے جنتلی، سخین اور لوپ، جنتھلی میں فوجی جارحیت سے تاحال ایک درجن سے زائد افراد کو لاپتہ کیا گیا جس میں سے7 کی شناخت ہو گئی ہے۔
1-بشکیا خان ولد مہران۔2-مولوی غلام بخش ولد درا3-لعل ولد میر حمد4-عبدالستارولد رب نواز5-مغل ولد درا6-موران ولد درا
7-محمدجاوید ولد رسول بخش۔
دوران آپریشن کئی گھروں کو لوٹ مار بعد نذر آتش کیا گیا ہے۔
ضلع کیچ کے علاقے کلبر میں آج صبح سے آپریشن جاری ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستان فوج کے گاڑیوں کو مذکورہ علاقے کیجانب جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

دوسری جانب خضدار سے اطلاعات ہیں خضدار کے علاقے گریشگ میں بھی فوجی آپریشن جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں