پاکستانی زیر قبضہ کشمیر: چالیس سال پرانی ڈسپنسری کو بند کر دیا گیا،عوام پریشان

0
23

پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کے ضلع پونچھ کے یونین کونسل سیراڑی داڑی میں حکمرانوں نے چالیس سال پرانی ڈسپنسری کو بند کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق یونین کونسل سیراڑی داڑی کوٹ ضلع پونچھ میں ایک چالیس سال پرانی ڈسپنسری کو بند کر دیا گیا جس میں باقاعدہ ڈاکٹر یا ڈسپنسر علاقے کے غریب عوام کے مریضوں کو خاص کر ایمرجنسی کے مریضوں کے دیکھ بھال کیاکرتا تھا اس کیلئے سرکاری خزانے سے ادویات مہیا کی جاتی تھی خاص کر غریب اور ناچار طبقہ کے لیے سہولت تھی۔ کچھ دن پہلے اس ڈسپنسری کو بند کر دیا گیا،ڈسپنسر کا تبادلہ کہیں اور کر دیا گیا، غریب عوام انتہائی مشکل میں ہے
مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لہٰذا حکام بالا سے اہلیان علاقہ دست بستہ التجاء کرتے ہیں کہ خدا را اس کی تحقیقات کی جائے اگر کوئی ڈاکٹر ہے تو حاضر کروائے اور اگر نہیں ہے تو علاقے کے غریب عوام کیلئے ڈسپنسری دوبارہ اپنے پرانی حالت پر بحال کی جائے۔
بصورت دیگر عوام احتجاج کو حق رکھتے ہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں