مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فوج کا آپریشن جاری،مسلح افراد کے ساتھ جھڑپیں

0
15

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی کے مقام جمبرو میں آپریشن کے نام پرزمینی و فضائی جارحیت کا آغاز کیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آج بروز منگل صبح نو بجے پاکستانی فورسز زمینی راستوں سے ہرنائی کے علاقے جمبرو میں داخل ہوئے جس کے چند منٹ بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جو کافی دیر تک چلا۔علاقائی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فورسز اور نامعلوم افراد کے درمیان جھڑپ نو بجے شروع ہوا جسکا سلسلہ چند منٹ تک جاری رہا۔

کہا جارہا ہے کہ پاکستانی فورسز اور نامعلوم افراد کے درمیان ہونے والے جھڑپ کے بعد پاکستانی فورسز نے فضائی آپریشن شروع کیا جو تاحال جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں