مقبوضہ بلوچستان:فوجی جارحیت جاری جاری،مزید دو افراد جبری گمشدگی کا شکار

0
18

مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران میں پاکستانی فوج نے راسکوہ کے علاقے ایری کلگ میں سرچ آپریشن کے نام پر دوران جارحیت سے دو افراد کوجبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے نام پرفورسز نے گھروں میں توڑ پھوڑ کے علاوہ متعدد افراد جن میں خواتین بھی شامل تھیں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔اہلکاروں نے گھروں میں لوٹ مار کے دوران ذاتی اسلحہ، نقدی پیسے، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء بھی چوری کرکے لے گئے۔اس دوران پاکستانی فورسز نے دو افراد جن کی شناخت امجد احمد ولد بلال احمد اور محمد قاسم ولد حاجی کریم داد کے ناموں سے ہوئی ہے کو جبراً حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے پہاڑی علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے پاکستانی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں