جنوبی وزیرستان: پاکستانی ڈرون حملے میں دو بچے جابحق، جبکہ ایک نوجوان کو فورسز نے لاپتہ کر دیا

0
63

جنوبی وزیرستان میں پاکستانی ڈرون حملے سے دو بچے جابحق ہو گئے، زانگاڑہ میں شفقت اللہ نامی شخص کی دکان کیقریب ڈرون حملہ ہوا ہے۔حملے میں 2 بچے شاہد اور الہام بھی شہید ہوئے۔اطلاعات کے مطابق ضلعی انتظامیہ،پولیس اور فورسز واقعہ سے متعلق موقف دینے سے گریزاں ہیں۔
پشتون تحفظ موؤمنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے اپنے ایک ٹیوٹ میں کہا کہ جنوبی وزیرستان زنگاڑہ کے علاقے میں ایک دْکان پر ڈرون حملہ۔
سراروغہ ہسپتال کو دو کم سن بچے شدید زخموں کی حالت میں لائے گئے جو زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئے۔

https://twitter.com/ManzoorPashteen/status/1636084849235689472
بچے دکان کے باہر تھے علاقے میں مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے معلومات تاحال نہ ہوسکے کہ مزید کتنا جانی نقصان ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم وزیرستان کا وفد مزکورہ علاقے بھیج دیا ہے اور جلد مکمل معلومات شیئر کرینگے۔
ڈالری جنگ کا آغاز ہوچکا ہے اور پشتون بیلٹ کے مختلف علاقوں کو مختلف طریقہ وارداتوں سے لاشیں مِل رہے ہیں۔بھرپور عوامی مزاحمت کا اعلان کرینگے۔


جبکہ ایک پشتون نوجوان ابوبکر کو پاکستانی فورسزنے اغوا کرلیا۔

منظور پشتین نے کہا کہہاتھ میں امن کا جھنڈا اٹھائے ہوئے ابوبکر کو ریاستی اداروں کے سول کپڑوں میں دہشت گردوں نے آج ابوبکر کو اپنے گھر سے اٹھایا گیا ہے جو ابھی تک لاپتہ ہے،والدین کے مطابق ابو بکر ایک طالب علم تھا جو کسی بھی ایسی غیر سرگرمیوں میں ملوث نہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں