مقبوضہ بلوچستان: پاکستانی فورسزنے دو افراد کو حراست بعد لاپتہ کر دیا

0
31


مقبوضہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے ہرنائی میں چیک پوسٹ پر دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا، مذکورہ افراد کی شناخت محمد ابراہیم ولد غوث بخش مینگل اور نظام ولد نبی بخش مینگل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ افراد کوئٹہ میں رہائش پذیر تھے جبکہ انکا بنیادی تعلق بولان کے علاقے سنجاول سے ہیں۔ سنجاول میں سال 2014 میں فوجی جارحیت کے وقت نظام کے ایک بھائی رمضان کو لاپتہ کیا گیا اور بعدازاں انکی لاش ملی۔ مذکورہ آپریشن کے بعد اس خاندان نے نقل مکانی کرکے کوئٹہ میں رہائش اختیار کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں