پاکستان نے افغان پناہ گزین کی آزادانہ نقل وحرکت پر پابندی لگا دی

0
44

پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کیلئے نئی پالیسی۔افغان پناہ گزین آزادانہ نقل وحرکت نہیں کر سکتے۔
پاکستان نے افغان پناہ گزینوں کیلئے نئی پالیسی بنالی، افغان باشندوں کی نقل وحرکت پر پابندی لگانے کا فیصلہ۔ ذرائع کے مطابق افغان پناہ گزین کسی بھی جگہ آزادانہ نقل وحرکت نہیں کرسکیں گے افغان پناہ گزین کی نقل وحرکت تھانوں میں اندراج سے مشروط ہوگی۔ ایک شہر سے دوسرے شہر کے لیے انٹری کروانا لازم ہو گا۔ جبکہ افغان باشندوں کو متعلقہ تھانے کو پہلے آگاہ کرنا ہوگا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ افغان باشندوں کو نئے شہر میں جانے کا مقصد اور پتہ سے بھی تھانہ کو آگاہ کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں