مقبوضہ بلوچستان کے راجدانی کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی مریانی سے لاپتہ کئے گئے افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے بتایا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے بندوق کی نوک پر 7 افراد کو اغوا کیا اور بعد ازاں 4 کو چھوڑ دیا جبکہ 3 تا حال لاپتہ ہیں۔
کلی مریانی کے قریب 6 سے 7 مسلح افراد جو صرف گاڑی میں اسلحہ کے ساتھ آئے اور ہزارہ برادری کے تین مزدور جن میں ہزارہ ٹاؤن اور مری آبادسے تعلق رکھنے والے نوروز عزیز اللہ اور جمشید کے علاوہ علی خان خان،محمد گمان، خان محمد کو لے گئے۔
ضلع خضدار سے پاکستانی فورسز کے اہلکار بلال زہری ولد منیر احمد سکنہ زہری کو درزی کی دکان سے اپنے ہمراہ لے گئے، مذکورہ نوجوان درزی کی دکان پر کام کرتا تھا جبکہ۔