پاکستان معاشی تباہی کی جانب گامزن، قرضوں اور سود کی ادائیگی کیلئے 3 ارب ڈالرز درکار

0
22

پاکستان کے اسٹیٹ بینک کے تحت گھٹتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر کے عین درمیان ملک کے بیرونی قرضوں اور ان پر سود کی ادائیگی کے لیے رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی (اپریل تا جون) تین ارب ڈالرز درکار ہوں گے۔

پاکستان میں معاشی عدم استحکام کی وجہ سے سیاسی افراتفری کا ماحول بھی ہے۔ایک متعلقہ اہم پیش رفت کے تحت پاکستانی حکام نے چین کی جانب سے 2 ارب ڈالرز سیف ڈپازٹ میں ملنے کی تصدیق کردی ہے۔

گزشتہ 10مارچ تک پاکستان کے زرمبادلہ کا حجم 4 ارب 30کروڑ ڈالرز تھا، آئی ایم ایف اگر پاکستان کو قرضے کی قسط ادا کرنے میں لیت ولعل سے کام لیتا رہا تو مالی انتظام کے لیے اس وقت پاکستان کے پاس پلان بی نہیں ہے۔

دستیاب تفصیلات کے مطابق پاکستان کو قرضوں اور سود کی مد میں ادائیگی کے لیے اپریل 2023 میں 31 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز ادا کرنے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں