پاکستان: تھر میں ایک سال میں ہزار سے زائد بچے انتقال کر گئے۔

0
28

پاکستان کے سب سے بڑے معاشی صوبے سندھ کے ضلع تھر پارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ رک نہیں سکا جہاں سرکاری اسپتالوں میں گزشتہ 14 ماہ میں ایک ہزار بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔تھر میں بھوک افلاس سے جڑی ماؤں کے بچوں کی اموات کا سلسلہ تھم نہیں سکا، 18 لاکھ آبادی پر مشمتل صحرائے تھر کے باسیوں کی مشکلات ہیں کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ اطلاعات ہو ہیں جو سامنے آئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد اس سے کئی گناہ زیادہ ہے۔پاکستانی میڈیا سمیت مقامی سیاست دان اور بلاول زرداری جیسے افراد آج تک خاموش ہیں اور عوامی مسائل کا انکو پتہ تک نہیں ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق تھرپارکر کے سرکاری اسپتالوں میں گزشتہ 14 ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد بچے اپنی زندگی جنگ ہار گئے۔ اموات کی بڑی وجہ بچوں کی بہتر نشوونما نہ ہونا شامل ہے۔دوسری جانب مریضوں کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں ڈاکٹرز دستیاب ہیں نہ ہی ادویات دستاب ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں