پاکستان:سوشل میڈیا پر فوج کیخلاف بات کرنے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ،مختلف مکاتب فکر کا سخت ردعے عمل

0
17

پاکستان کے راجدانی اسلام آباد میں وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف مہم کے معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹاسک فورس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے افسران شامل ہوں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سوشل میڈیا پر پاک فوج کے 8خلاف ٹک ٹاک اکاؤنٹس، 44 ٹوئٹر اکاؤنٹس اور 50 سے زائد فیس بک اکاؤنٹس سے پراپیگنڈہ کیا گیا۔


جبکہ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ عمل آزادی اظہار پر پابندی لگانا ہے۔پشتون تحفظ موؤمنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے کہا ہے کہ
موجودہ حکومت کی طرف سے فوج کے حفاظت کے لئے سپیشل ٹاسک فورس بنانے کا اعلان۔سویلین سپریمیسی/جمہور کی بالادستی کی طرف سفر؟؟ہر حکومت جنرلوں کے خوشی کے لئے ایسے اقدامات کرتے ہیں مگر انجام سب کا ایک جیسا ہوتا ہے۔اصلاح اور انصاف کے امکانات پیدا کرو تو یہ خرچے نہیں کرنے پڑینگے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں