عمران خان کے جلسے پر سوالات ناقدین مطابق فلاپ شو تھا ۔

0
16

پاکستان کے صوبے پنجاب کے راجدانی لاہور میں مینار پاکستان جلسے سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خطاب کے دوران کئی پارٹی رہنما اور کارکنان پنڈال چھوڑ کر چلے گئے۔

عمران خان کی تقریر کے دوران جو رہنما پنڈال چھوڑ کرگئے ان میں ڈاکٹریاسمین راشد، پرویز خٹک، قاسم سوری اور راجابشارت شامل ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ درجنوں کی تعداد میں کارکنا ں بھی جلسہ چھوڑ کے چلے گئے۔
تحریک انصاف کی قیادت کا دعویٰ ہے کہ کارکنان کی گرفتاری، سڑکوں کی بندش اور انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کے باوجود اس جلسے میں ریکارڈ تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

تاہم ناقدین نے تبصرہ کیا کہ ماضی میں پی ٹی آئی کے مینار پاکستان میں کیے گئے جلسوں کے مقابلے یہ ایک ’فلاپ شو‘ رہا جس میں ماہِ رمضان سمیت کئی وجوہات کی بنا پر کارکنان اور سپورٹرز کی اتنی بڑی تعداد عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے نہ پہنچ سکی۔

پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے بعد جہاں ایک جانب مینار پاکستان پر جلسے کو کامیاب ظاہر کرنے کے لیے پْرانی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔ وہیں عمران خان کی جانب سے ملکی معیشت کی بحالی کے دس نکاتی پروگرام پر بھی بحث جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں