ہنزہ (رپورٹ )… گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں سیاسی کارکن پر پاکستانی فوجی تعمیراتی کمپنی فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن
FWO
کی شکایت پر غیر قانونی آیف آئی آر
درج۔۔۔۔ ایف آئی آر درج کرنے کے بعد عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما , ترقی پسند سیاسی کارکن اور سابق امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی کامریڈ آصف سخی کو گرفتار کیا گیا۔ ان کی گرفتاری کے خلاف ایک طرف اے ڈبلیو پی کے زمہ داروں اور گوجال سیاسی کارکنوں نے تھانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایکٹیوسٹوں نے ان کی گرفتاری پر فوجی کمپنی اور سرکار کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جس کے بعد شام کے وقت آصف سخی کو تھانے سے رہا کیا گیا۔ رپورٹرز کے مطابق پاکستانی فوجی کمپنی ایف ڈبلیو او چائنہ روٹ پر لوگوں کی ملکیتی زمینوں پر اپنی کمپنی کے سائن بورڈز لگارہی تھی۔۔۔ اور کامریڈ آصف سخی نے فوج کے اس عمل پر احتجاج کرکے کام روکا تھا جس کے بعد فوجی کمپنی کے زمہ دواروں کی درخواست پر ان کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی تھی۔۔۔۔ ایف ڈبلیو او کے زمہ دار اس سے پہلے گلگت سکردو روڈ پر بھی مقامی لوگوں کو تنگ کرتی رہی تھی۔۔۔۔۔ گلگت بلتستان کی یوتھ فوجی کمپنی پر اس وقت سخت تنقید کر رہے ہیں۔ شدید عوامی احتجاج کے بعد آصف سخی کو رہا کیا گیا۔ ان کی رہائی کے بعد سیاسی کارکنوں نے ریلی کے شکل میں آصف سخی کو ان کے ابائی گھر تک پہنچایا۔۔